Tuesday, 24 September 2024, 04:18:45 pm
 
پاکستان اور تاجکستان کا ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق
September 24, 2024

پاکستان اور تاجکستان نے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

یہ اتفاق تحفظ قومی خوراک کے وزیر رانا تنویر حسین اور تاجکستان کے ڈائریکٹر آف سٹیٹ احمد زادہ نور محمد ATO کے درمیان اسلام آباد میں ہوا۔

فریقین نے باہمی دلچسپی سے متعلق امور اور دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

رانا تنویر حسین نے سے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کھانے پینے کی اشیاء کی ضروریات کو پورا کرنے اور تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کے فروغ کیلئے تاجکستان سے تعاون کیلئے تیار ہے۔