Tuesday, 24 September 2024, 04:16:49 pm
 
اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے سرکاری افسران سے ہر قسم کا تعاون کرینگے، احسن اقبال
September 24, 2024

منصوبہ بندی و ترقی کے وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ ان کی وزارت اعلی تعلیم کے حصول کے لیے سرکاری افسران سے ہر قسم کا تعاون کرے گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبہ بندی اور ترقی کی وزارت کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر نے تمام منصوبوں کے پراجیکٹ ڈائریکٹرز کو جلد از جلد تعینات کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے تاخیر سے بچنے کے لیے زیر التوا معاملات کو نمٹانے کے لیے کارروائی تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

احسن اقبال نے تمام اسسٹنٹ چیفس اور ریسرچ آفیسرز کو ہدایت کی کہ وہ اچھی شہرت کی حامل غیر ملکی یونیورسٹیوں میں وظائف کیلئے درخواست دیں۔