Tuesday, 24 September 2024, 04:20:24 pm
 
وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے نیویارک میں موجود
September 24, 2024

وزیراعظم محمد شہبازشریف امریکہ کے پانچ روزہ دورے پر نیویارک میں ہیں جہاں وہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرینگے۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، اطلاعات و نشریات کے وزیر عطاء اللہ تارڑ، تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے وزیر خالد مقبول صدیقی اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم آج نیویارک میں مصروف دن گزاریں گے۔

وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی طرف سے رکن ملکوں کے سربراہوں کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیے میں شرکت کریں جہاں وزیراعظم مختلف ملکوں کے سربراہوں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی کریں گے۔