Wednesday, 23 October 2024, 12:20:52 pm
 
خواتین کوفنی تربیت کے ذریعے بااختیاربنانا ناگزیرہے،رومینہ خورشید
October 23, 2024

موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ خواتین کو فنی تربیت کے ذریعے بااختیار بنانا موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کی حکمت عملی وضع کرنے کیلئے ناگزیر ہے۔

اسلام آباد میں 17ویں سالانہ رورل ویمن لیڈرشپ ٹریننگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت اور معاشرے کی ترقی میں دیہی خواتین کے اہم کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

رومینہ خورشید عالم نے تمام شراکت داروں، پالیسی سازوں اور معاشرے کے طبقات پر زور دیا کہ وہ سماجی و اقتصادی ترقی میں دیہی خواتین کے کردار کا اعتراف کریں اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے اقدامات کریں۔