Wednesday, 23 October 2024, 02:31:55 pm
 
پاکستان کی ترکیے کمپنیوں کو پاکستان میں باہمی مفاد پر مبنی منصوبے شروع کرنے کی دعوت
October 23, 2024

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں ترکیے کے وزیر خزانہ MEHMET SIMSEK سے ملاقات کی ہے۔

وزیر خزانہ نے پاکستان اور ترکیے کے درمیان تاریخی و برادرانہ تعلقات اور کثرجہتی تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے کے وسیع امکانات موجو د ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے لئے ترکیے کے تجربات سے استفادہ کرسکتا ہے ۔انہوں نے ترکیے کی کمپنیوں کو پاکستان میں باہمی مفاد پر مبنی مشترکہ منصوبے شروع کرنے کی دعوت دی۔