Wednesday, 23 October 2024, 12:29:33 pm
 
پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم
October 23, 2024

پاکستان اور سعودی عرب نے باہمی مفاد پر مبنی اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور اہم شعبوں میں دوطرفہ تجارت بڑھانے اور سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار واشنگٹن ڈی سی میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور سعودی وزیر خزانہ محمد ALJADAANکے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔

انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔