Wednesday, 23 October 2024, 02:27:31 pm
 
وزیر خزانہ کا مالی استحکام، نظام میں بہتری لانے ،پاکستان کے آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ
October 23, 2024

وزیرخزانہ محمد اور نگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بینک آئی ایم ایف سٹاف ایسوسی ایشن سے بھی ملاقات کی او ر پاکستان کی جانب سے استحکام کے لئے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔

 

وزیر خزانہ نے مالی استحکام، نظام میں بہتری لانے، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ،بجلی کی قیمتوں میں کمی اور نجی شعبے کو ساز گار ماحول کی فراہمی کے ذریعے پیداوار او ر مسابقت میں اضافے کے حوالے سے پاکستان کے آگے بڑھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

قبل ازیں وزیر خزانہ محمد اور نگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی محکمہ خزانہ کے بین الاقوامی فنانس کے نائب وزیر برانٹ نیمن سے ملاقات کی۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کے لئے آئی ایم ایف پروگرام کے حصول کے حوالے سے امریکہ کی حمایت اور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔