Wednesday, 23 October 2024, 08:28:46 am
 
وزیراعظم کی قوم سے غزہ، لبنان کے ریلیف فنڈ میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل
October 22, 2024

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بار پر قوم خصوصاً امراء سے اپیل کی ہے کہ غزہ اور لبنان کے لیے قائم وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ میں بھرپور حصہ لیں۔

غزہ اور لبنان کے لیے پاکستان سے بھیجی جانے والی امداد کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام بالخصوص سمندر پار پاکستانی فلسطینیوں اور لبنان کے عوام کی امداد کیلئے حکومت سے تعاون کریں اور اپنے صدقات اکائونٹ نمبر IBAN:PK11SBPD0000001111114292میں جمع کروائیں۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ غزہ اور لبنان کیلئے وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ کے حوالے سے بھرپور مہم چلائی جائے ۔

وزیر اعظم نے فوری طور پر دو جہاز انسانی امداد بھی لبنان اور غزہ بھیجنے کا حکم دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہوائی جہازوں کے علاوہ ٹرکوں کے ذریعے بھی امدادی اشیاء بھیجی جائیں۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ غیرسرکاری تنظیمیں جو غزہ اور لبنان کے متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنا چاہتی ہیں اُنہیں حکومت کی جانب سے سہولت فراہم کی جائے گی۔