Wednesday, 23 October 2024, 12:22:06 pm
 
وزیرخزانہ کا شراکت داروں پرترقیاتی پذیرممالک کے مسائل حل کرنے پرزور
October 23, 2024

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تمام ترقیاتی شراکت داروں پر زور دیا ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک خاص طور پر پاکستان کو درپیش موسمیاتی تبدیلی،آبادی میں اضافے اور بچوں کی نشوونما میں کمی جیسے مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کریں۔

وہ واشنگٹن میں جی چوبیس وزراء اور گورنرز کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

مالی سال دوہزار چوبیس، پچیس کے دوران جی چوبیس بیورو کا دوسرا نائب چیئرمین بننے پر وزیر خزانہ نے ترقی پذیر ملکوں پر قرضوں کے بھاری بوجھ، موسمیاتی لائحہ عمل کی ضرورت اور بریٹن ووڈزانسٹیٹیوشنز میں ان کی زیادہ نمائندگی جیسے کلیدی مسائل کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔