Wednesday, 23 October 2024, 04:30:34 pm
 
ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کمپنی نے مالی سال 2024 کے دوران 10.64 ارب روپے کا منافع ظاہر کیا
October 23, 2024

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان کی سب سے بڑی ٹریکٹر مینوفیکچرر ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کمپنی نے مالی سال 2024 کے دوران 10.64 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع ظاہر کیا ہے جو سال بہ سال تقریبا 167 فیصد اضافہ ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مطابق ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ نے 2023 میں 4 ارب روپے کی مجموعی آمدنی درج کی ہے۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز اور شیئر ہولڈرز نے ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کو ملت ایکوئپمنٹ لمیٹڈ میں ضم کرنے کی اسکیم کی منظوری دی ہے جبکہ لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کا عمل جاری ہیملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے مالی سال 2024 میں فی حصص آمدنی 55.46 روپے رہی جبکہ اس کے مدمقابل پچھلے سال فی حصص آمدنی 18.53 روپے تھی ۔

ملت ٹریکٹرز کی آمدنی صارفین کے ساتھ معاہدوں کے باعث 95.02 ارب روپے ہوگئی جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 47.14 ارب روپے تھی۔

SIFC کے تعاون سے ملت ٹریکٹرز جیسی کمپنیاں ملکی معیشت میں مثبت تبدیلیوں کا باعث بن سکتی ہیں۔