Tuesday, 03 December 2024, 04:12:58 pm
 
چاکلیٹی ہیرو وحیدمراد کی اکتالیسویں برسی
November 23, 2024

چاکلیٹی ہیرو وحیدمراد کی اکتالیسویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

وہ دواکتوبر1938ء کو پیدا ہوئے اور اپنی تعلیم مکمل کرنے کیلئے کراچی ہجرت کرگئے۔

انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز اپنے والد نثار مراد کی قائم کردہ کمپنی میں شمولیت کے ساتھ فلمساز کے طورپر کیا۔

بطور فلمساز وحید مراد کی پہلی فلم'' انسان بدلتا ہے ''انیس سو اکسٹھ میں ریلیز ہوئی۔

اداکار کی حیثیت سے ان کی پہلی فلم کامیاب رہی اور انہوں نے اپنے انداز میں اداکاری اور مکالموں کی ادائیگی سے کئی ہدایت کاروں اور فلمسازوں کو متاثر کیا۔

اس کے بعد انہوں نے فلم ہیرا اور پتھر میں مرکزی کردار ادا کیا جس پر انہیں نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔اس فلم کی کامیابی نے وحیدمراد کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

انہوں نے ایک سو چوبیس فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں اڑتیس بلیک اینڈ وائٹ اور چھیاسی رنگین فلمیں تھیں۔

انہوں نے بتیس فلم ایوارڈز اپنے نام کئے اورفن کے شعبوں میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں دس نومبر2010کو انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

وحید مراد 1983ء میں آج ہی کے دن انتقال کرگئے اور انہیں لاہور میں سپردخاک کیاگیا۔