پی بی ایف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج نے اپنی سالانہ سائنس اور آرٹ نمائش کا شاندار انعقاد کیا، جس میں طلبہ نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور سائنسی مہارتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
تقریب میں سیکرٹری ڈبلیوڈبلیوایف ذوالفقاراحمد اورسی ای اوڈی واٹسن گروپ آف کمپنیز احسن بختاوری نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
نمائش میں طلبہ نے اپنی محنت اور تخلیقی سوچ کے ذریعے تیار کردہ سائنسی ماڈلز اور آرٹ کے منفرد نمونے پیش کئے جنہیں شرکاء نے بھرپورسراہا۔
تقریب میں مہمانان خصوصی نے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی۔
انہوں نے طلبہ کو تحقیق اور نئے نظریات اپنانے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ آرٹ اور سائنس کا امتزاج دنیا کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
تقریب کی خاص بات سکول کوائر کی دلکش پرفارمنس تھی جس نے حاضرین کو محظوظ کیا اور تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔
کوائر کی گائیکی نے سامعین کے دل موہ لئے اور طلبہ کے ٹیم ورک اور جذبے کی عکاسی کی۔