Saturday, 27 April 2024, 07:15:36 am
کھیل نوجوانوں کو زندگی میں مقابلہ اور تیاری کرنا سکھاتے ہیں:وزیر اعظم
February 24, 2021

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کھیل نوجوانوں کو زندگی میں مقابلہ اور تیاری کرنا سکھاتے ہیں۔کولمبو میں سری لنکا کے نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر نمل راجہ پاکسا کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کھیلوں میں اگر کوئی ہار کا سامنا کرنا نہیں جانتا تو وہ چیمپئن نہیں بن سکتا۔وزیر اعظم نے کہا کہ شکست کے بعد کسی کو بھی حوصلہ نہیں ہارنا چاہئے بلکہ اپنی غلطیوں کو سدھارنا اور زیادہ محنت کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میَں نے کرکٹ کے کھیل میں جو کچھ سیکھا اُس سے مجھے سیاست میں مدد ملی۔