منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
آج اسلام آباد میں چین پاکستان اقتصاد ی راہداری منصوبے کی تیرہویں مشترکہ تعاون کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین اورپاکستانی حکام سی پیک سے متعلق مسائل کے حل کے لئے تفصیلی مذاکرات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں معیشت، توانائی، تعلیم اور ماحولیات سمیت مختلف شعبوں میں کام جاری ہے۔