Sunday, 08 September 2024, 04:19:16 am
 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
July 24, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران پنجاب خطہ پوٹھوہار اسلام آباد کشمیر خیبرپختونخوا گلگت بلتستان شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد اور کوئٹہ پچیس ڈگری سینٹی گریڈلاہور انتیسکراچی اکتیسپشاور ستائیسگلگت بائیسمری اٹھارہاورمظفرآباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر پلوامہ اننت ناگ شوپیاں بارہ مولا اور LEH میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ جموں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت۔ سرینگر پلوامہ اور شوپیاں میں اکیس ڈگری سینٹی گریڈ جموں ستائیس LEHپندرہ اننت ناگ اور بارہ مولا میں بیس ڈگری سینٹی گریڈ۔