Monday, 05 December 2022, 04:23:28 pm
وزیراعظم کے پاس میرٹ پربری فوج کے سربراہ کی تقرری کامکمل اختیارہے:دستگیر
November 24, 2022

File Photo

توانائی کے وزیرخرم دستگیرخان نے کہاہے کہ وزیراعظم کے پاس میرٹ پربری فوج کے سربراہ کی تقرری کامکمل اختیارہے۔ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان سکیورٹی اداروں کومتنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بری فوج کے سربراہ کاانتخاب آئینی طریقہ کارکے مطابق ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ تحریک انصاف کاحق ہے تاہم امن وامان کی صورتحال کی خلاف ورزی کرنے پرسخت کارروائی کی جائے گی۔