معروف اداکار،ڈرامہ نگاراورڈائریکٹرعبدالرئوف خالدکی آج گیارہویں برسی منائی جارہی ہے۔
رئوف خالد انیس دسمبرانیس سوستاون کو پشاور میں پیداہوئے۔وہ انسٹی ٹیوٹ آف کلچرسٹڈیزلوک ورثہ اسلام آباد کے بانی صدراورچانسلر تھے۔ انہوں نے اپنے کیریئرکاآغازریڈیوپاکستان سے کیا اورفلموں اورٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کیا ۔انہوں نے مشہورڈرامہ گیسٹ ہائوس تحریرکیا۔ انہوں نے پاکستا ن ٹیلی ویژن پر ٹیلی کاسٹ ہونیوالے ڈراموںانگارواد ی، لاج،مشال اوردیگرکی ہدایت کاری کی۔وہ دوہزارگیارہ میں آج کے دن سڑک کے ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔