Wednesday, 15 January 2025, 12:43:41 pm
 
ستھرا پنجاب پروگرام فوری طور پرشروع کرنے کی ہدایت
July 26, 2024

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ''ستھرا پنجاب پروگرام'' مہم کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان آج(جمعہ) لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران کیا گیا۔

انہوں نے دیہی اور شہری علاقوں میں صفائی کی ضرورت پر زورد یتے ہوئے چھوٹے اور بڑے شہروں میں فوری اور یکساں اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے نشاندہی کی کہ لاہور اور سرگودھا سمیت کئی شہروں میں صفائی کی موجودہ صورتحال غیر تسلی بخش ہے۔