Sunday, 08 September 2024, 04:22:13 am
 
گلگت ، خنجراب موٹروے سے وسط ایشیائی ممالک کیساتھ روابط میں مدد ملے گی، عبدالعلیم
July 25, 2024

مواصلات کے وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ گلگت سے خنجراب موٹروے سے چین اور وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے آج(جمعرات) کو اسلام آباد میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں اور ریل کے ذریعے گوادرتک روابط کا قیام انتہائی اہم ہے۔

وفاقی وزیر نے گلگت سے چترال، شندور، مانسہرہ اور دوسرے شہروں تک معیاری شاہراہوں کا قیام یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ اگر شاہراہیں زیادہ محفوظ ہوںگی تو سیاحوں اور دوسرے شہریوں کو سفر کی بہتر سہولتیں میسر آئیں گی۔

اجلاس کے دوران گلگت بلتستان میں موٹروے پولیس کی تعیناتی اور مسافروںکو بہترین سہولتوں کی فراہمی پر بھی غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے شاہراہوں کی تعمیر اور نئے منصوبوں کی نشاندہی کیلئے ترجیحات کا تعین کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے این ایچ اے سے کہا کہ وہ دوسرے ملکوں میںمنصوبوں پر کام کرنے کا ایک ماڈل تیار کریں۔