معروف مزاحیہ فنکار اسماعیل تارا کی آج پہلی برسی منائی جا رہی ہے۔
وہ 16نومبر 1949ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام محمد اسماعیل مرچنٹ تھا۔انہوں نے 1964ء میں فن کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنے کیریئر کے دوران سٹیج، ٹیلی ویژن اور سینما میں کام کیا۔
اسماعیل تارا کو اصل شہرت مزاحیہ خاکوں پر مبنی پروگرام ففٹی ففٹی کی وجہ سے ملی۔گزشتہ برس آج ہی کے دن ان کا انتقال ہوا۔ انہیں کراچی میں سپردخاک کیا گیا۔