واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے نے اسلامی خطاطی کے فن پر مبنی نمائش کا انعقاد کیا۔
یہ نمائش پاکستانی فن، دستکاری اورادبی سلسلے کی افتتاحی تقریب تھی جس میں معروف خطاط عائشہ کمال کو متعارف کرایا گیا۔
نمائش میں سفارت کاروں، امریکی حکومت کے حکام، ثقافتی شائقین، میڈیا کے نمائندوں اور پاکستانی امریکن کمیونٹی نے شرکت کی۔
سفیرپاکستان رضوان سعید شیخ نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور فنکاروں کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔
اپنے خطاب میں سفیرپاکستان نے اسلامی فن اور ثقافت کو محفوظ رکھنے اور فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستانی خطاطوں نے اس فن کی ترقی اور بہتری میں اہم کردار ادا کیا ہے جن میں صادقین اور استاد اللہ بخش شامل ہیں۔