Wednesday, 25 December 2024, 07:46:07 pm
 
افراط زر کی شرح میں کمی سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ،عبدالعلیم خان
December 24, 2024

سرمایہ کاری اور نجکاری بورڈ کے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ افراط زر کی شرح میں کمی سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور ملک کی سالانہ شرح نمو بہتر ہوگی۔وہ اسلام آباد میں ترکئے کی ایک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کریم YAHI سے گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے پاکستان میں کاروبار کی ترقی سمیت سرمایہ کاری سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے ترکیے کی کاروباری کمپنیوں کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

ترکیے کی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پاکستان میں کاروبار دوست اقدامات اور سہولتوں کی تعریف کی اور یقین دلایا کہ ان کی کمپنی ایسے مواقع سے فائدہ اٹھائے گی۔