Wednesday, 25 December 2024, 08:01:48 pm
 
معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں،محسن نقوی
December 24, 2024

وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فریقین نے دو طرفہ دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے عوام کے مسائل کے پائیدار حل اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے نکل رہا ہے کیونکہ معاشی اشاریے مثبت سمت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مایوسی پھیلانے والے عناصر اپنے مذموم ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ جو لوگ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں ان کا اہل وطن کی ترقی سے کوئی تعلق نہیں۔