Friday, 26 April 2024, 09:55:21 pm
احساس پروگرام کے تحت ملک بھر میں کیا جانے والا سروے 70فیصد مکمل کر لیا گیا ہے، ثانیہ نشتر
January 25, 2021

غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت ملک بھر میں کیا جانے والا سروے اب تک ستر فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔

پیر کے روز مردان میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سروے مستحق افراد اور خاندانوں کی نشاندہی کرنے میں مدد دے گا تاکہ احساس کفالت سکالر شپس، معاوضے، وسیلہ تعلیم، احساس آمدن، احساس نشوونما، شیلٹر ہومز اور دیگر پروگراموں کے ذریعے سہولت فراہم کی جا سکے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ان کا محکمہ سروے میں زیادہ سے زیادہ شفافیت یقینی بنا رہا ہے تاکہ کوئی بھی مستحق فرد احساس پروگرام سے مستفید ہونے سے محروم نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ سروے نسلی، لسانی اور مذہبی بنیادوں کو بالائے طاق رکھ کر کیا جا رہا ہے۔