وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی مشکلات ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے یہ بات گلگت بلتستان کیلئے بجلی کی پیداوار کی پالیسی کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کا بحران ختم کرنے کے لئے گلگت بلتستان حکومت کی مدد کرے گی۔اجلاس میں خطے میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری لانے کے لئے PPIB ایکٹ اور دوہزار پندرہ کی توانائی پالیسی کو گلگت بلتستان تک توسیع دینے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔