Saturday, 21 December 2024, 07:37:25 pm
 
اخبارات درست اطلاعات و معلومات کا بہترین ذریعہ ہیں،نگران وزیراعلی پنجاب
September 25, 2023

پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اخبارات درست اطلاعات و معلومات کا مستند ترین ذریعہ ہیں۔

قومی اخبارات کے قارئین کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اخبارات پر معاشرے کا اہم حصہ ہوا کرتے تھے۔ آج بھی ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اخبارات نے تحریک پاکستان کی جدوجہد کے دوران ایک الگ وطن کی اہمیت کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے باوجود اخبارات اب بھی قارئین کیلئے معلومات کا بہترین ذریعہ ہیں۔