Friday, 26 April 2024, 11:25:23 pm
صدرکا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے پر زور
November 25, 2021

 صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

وہ آج(جمعرات) پشاور میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے سالانہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔صدر نے ملک میں معاشیات اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں کے فروغ کیلئے ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے اوراس میں اضافے پرزوردیا ۔صدر نے کہا کہ سیلیکون وادی میں مقیم پاکستانی برادری اپنے وطن کی ہنرمند افرادی قوت سے ملکر کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے ۔ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ مختلف شعبوں میں ترقی کیلئے ضرورت کے مطابق ہنرمند افراد کی فراہمی ناگزیر ہے ۔کورونا وبا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بیماری میں اضافے کے دوران مشکل صورتحال کا مقابلہ احسن انداز میں کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کی بجائے سمارٹ لاک ڈاؤن کی موثر اور کامیاب پالیسی اختیار کی ۔