اردو اور پنجابی فلموں کے معروف اداکار ادیب کی آج اٹھارویں برسی منائی جارہی ہے۔ان کا اصل نام مظفر احمد تھا وہ انیس سو چونتیس میں کشمیر میں پیدا ہوئے۔ادیب نے اردو اور پنجابی فلموں میں کام کیا۔ان کی مشہور فلموں میں مولاجٹ وحشی گجر اعلان دل اور دنیا ناز شیریں فرہاد اور حیدر علی شامل ہیں۔وہ بہتر سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث لاہور میں انتقال کرگئے۔