Saturday, 27 July 2024, 09:21:55 am
معروف اداکارطلعت حسین آج کراچی میں انتقال کرگئے
May 26, 2024

معروف اداکار طلعت حسین طویل علالت کے بعد آج(اتوار) کراچی میں انتقال کر گئے۔

طلعت حسین ریڈیو پاکستان کی ابتدائی آوازوں میں سے ایک اور ٹیلی ویژن اور سینما کے لیجنڈ اداکار تھے۔

وہ انیس سو چالیس میں دہلی میں پیدا ہوئے اور ان کا کیریئر نصف صدی پر محیط ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے معروف اداکار طلعت حسین کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ طلعت حسین ایک معروف اداکار تھے جن کی فقروں کی طرز ادائیگی طویل مدت تک سراہی جائے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی وفات کے بعد پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ِ ثواب کے لیے دعا کی۔

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ طلعت حسین کی فنون لطیفہ کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔