Tuesday, 19 March 2024, 07:02:23 am
بھارت بہت جلدجان جائیگاطالبان باآسانی حکومتی امورچلاسکتےہیں:شہاب الدین دلاور
August 26, 2021

طالبان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان کا سخت نوٹس لیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ طالبان حکومت نہیں چلاسکتے۔ریڈیو پاکستان کے نمائندہ خصوصی بلال خان محسود سے آج قابل میں گفتگو کرتے ہوئے ممتاز طالبان رہنماء شہاب الدین دلاور نے کہا کہ بھارت جلد ہی یہ جان جائے گا کہ طالبان باآسانی حکومتی امور چلا سکتے ہیں۔انہوں نے بھارت کو افغانستان کے اندرونی معاملات پر دخل اندازی نہ کرنے کے لئے خبردار کیا۔ایک اور سوال کے جواب میں شہاب الدین دلاور کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے۔انہوں نے تیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پر پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پناہ گزینوں کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات کی فراہمی پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔شہاب الدین دلاور نے کہا کہ طالبان تمام ممالک کے ساتھ دو طرفہ احترام کی بنیاد پر پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں۔