پاکستان میں کرغزستان کے سفیر آواز بیک عطا خانوف نے پاکستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ کرغزستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کریں۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کا علاقائی تجارتی روابط میں نمایاں کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرغزستان پاکستان کو اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں یورو اقتصادی زون میں شامل کر سکتا ہے جس سے پاکستان کی تجارت کو فروغ حاصل ہو گا۔