Monday, 28 April 2025, 08:29:55 am
 
رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی
April 27, 2025

سکھ فار جسٹس اور خالصتان تحریک کے لیڈر گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ دوکروڑ سکھ پاکستان کے عوام کے ساتھ ایک  چٹان کی مانند ثابت قدمی سے کھڑ ے ہیں۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وہ بھارتی فوج کو پاکستان پر حملے کے لئے پنجاب سے گزرنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر زیادتی سب کے سامنے ہے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے عہد کیا کہ وہ مودی‘ اجیت DOVAL ‘ امیت شاہ اور جئے شنکر کو بین الاقوامی قانون کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پہلگام میں بھارت نے سیاسی مفادات حاصل کرنے کیلئے اپنے ہی ہندوئوں کو ہلاک کیا۔