Monday, 28 April 2025, 08:27:13 am
 
وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے کو ڈیجیٹل جدت کا مرکز بنانے کے پختہ عزم کا اظہار
April 27, 2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کو ڈیجیٹل جدت کا مرکز بنانے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اتوار کے روز لاہورمیں ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں پنجاب حکومت کی ڈیجیٹل ترقی کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اورآن لائن تجارت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھ رہاہے۔

ملاقات کے دوران جدید تجارت کے طریقوں میں حائل رکاوٹیں زیر بحث آئیں۔