روڈٹومکہ منصوبے کے تحت حج انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سعودی عرب کا پینتالیس رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد پر وزارت مذہبی امور کے حکام نے وفد کا استقبال کیا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت پاکستان سے پچاس ہزار پانچ سو عازمین حج پروازوں کے ذریعے سعودی عرب جائیںگے۔
عازمین حج کیلئے اسلام آباد اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر کاؤنٹرزقائم کئے جائینگے جبکہ عازمین حج کی امیگریشن کا عمل سعودی عرب کی بجائے پاکستان میں ہی مکمل کیا جائے گا۔