پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے۔
انہوں نے یہ یقین دہانی لاہور میں ہواوے کمپنی کے نائب چیف ایگزیکٹو آفیسر یوشائوننگ سے ملاقات میں کرائی۔
انہوں نے پنجاب کی ڈیجیٹل ترقی کیلئے تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور نواز شریف سمارٹ سٹی کو عملی شکل دینے کیلئے تجاویز شیئر کیں۔
وزیراعلیٰ نے جدید ٹیکنالوجیز کو اچھی کارکردگی اور موثر انداز میں عوام کی خدمت کیلئے استعمال کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔