Saturday, 27 April 2024, 05:01:52 am
امریکہ کاپاکستان کیلئےغذائی سلامتی کی مدمیں ایک کروڑڈالرکی اضافی گرانٹ کااعلان
September 27, 2022

وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی میں ہونے والے نقصانات کے معاوضے میں امریکی مدداورتعاون کاخواہاں ہے۔واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ انتونی بلنکن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کوایک بہت بڑی قدرتی آفت اورتباہی کاسامناہے جس سے ملک بھرمیں لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کاشمارموسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ دس ممالک میں ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کے تعاون سے سبزانقلاب کے سینکڑوںمنصوبے مکمل کئے جاسکتے ہیں۔وزیرخارجہ نے کہاکہ زہریلی گیسوں کے اخراج میں پاکستان کاحصہ عشاریہ آٹھ فیصد سے بھی کم ہے۔ امریکہ کے وزیرخارجہ نے اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے پاکستان کیلئے غذائی سلامتی کی مد میں ایک کروڑڈالرکی اضافی گرانٹ کااعلان کیاہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے ساڑھے پانچ کروڑ ڈالر دیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی مدد جاری رکھے گا۔