فائل فوٹو
نگران وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونی کیشن ڈاکٹر عمرسیف نے کہا ہے کہ حکومت ای ورکنگ سینٹرز کے قیام کیلئے فری لانسرز کو بلاسود قرضے فراہم کرے گی۔
آج(بدھ) کو اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر فری لانسر کو ای ورکنگ سینٹر کے قیام کیلئے ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد تقریباً پندرہ لاکھ فری لانسرز کو درپیش مالی مسائل کے پیش نظر انہیں مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔
انیس کروڑ موبائل صارفین کے ساتھ پاکستان کے دنیا کی ساتویں بڑی موبائل فون مارکیٹ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر عمرسیف نے مقامی، سستے اور اعلیٰ معیار کے موبائل فون بنانے کیلئے حکومت کے وژن کو اجاگر کیا۔