Tuesday, 03 December 2024, 05:31:01 pm
 
ممتاز ادیب اور تحریک پاکستان کے رہنما مولانا ظفر علی خان کی برسی منائی گئی
November 27, 2024

ممتاز ادیب، شاعر اور تحریک پاکستان کے رہنما مولانا ظفر علی خان کی 68ویں برسی منائی  گئی۔

وہ1873میں وزیر آباد میں پیدا ہوئے، انہوں نے تحریک پاکستان میں مثالی خدمات انجام دیں اور برطانوی راج کے خلاف شدید مزاحمت کی وجہ سے انہیں قید کیا گیا۔

1945-46 میں، ظفر علی خان مسلم لیگ کے امیدوار کے طور پر مرکزی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

وہ اردو اخبار 'زمیندار' کے ایڈیٹر تھے جو برصغیر کے سب سے موثر اخبارات میں سے ایک تھا۔

انہیں بابائے اردوصحافت کے طورپر یاد کیاجاتا ہے۔

وہ انیس سوچھپن میں آج ہی کے دن لاہور میں انتقال کرگئے ، انہیں وزیر آباد میں سپرد خاک کیاگیا۔