وزاعظم شہباز شریف نے بجلی کی چوری اور اس کی سہولت کاری میں ملوث افسروں کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے یہ ہدایات جمعرات کو اسلام آباد میں بجلی چوری کو روکنے کے بارے میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو اربوں ڈالرز کا نقصان پہنچانے والوں کو سزا دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال بجلی چوری جیسے مسائل کی متحمل نہیں ہوسکتی۔انہوں نے بلوچستان میں ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حوالے سے مکمل منصوبہ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔