Saturday, 27 April 2024, 01:35:48 pm
پاکستان اور ترکیے کا قریبی رابطے جاری رکھنے کا عزم
March 28, 2024

پاکستان اور ترکیے نے دوستی اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم ا کرنے کے لئے قریبی رابطے جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیا ہے۔

اس عزم کا اظہار وزیر قانون و انصاف اعظم نذیرتارڑ اور پاکستان میں ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔

ملاقات کے دوران انہوں نے ترکیے اور پاکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ، باہمی مفادات اور مشترکہ اقدار پر زور دیا جو دونوں ممالک کو ایک دوسرے کیساتھ جوڑتے ہیں۔

وزیر قانون نے ترک سفیر کو تعلیم کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا یقین دلایا۔

انہوں نے تعلیمی مواقع کو بڑھانے کے لیے اقدامات کے لیے مکمل حمایت کااعادہ کیا۔

وفاقی وزیر نے پاکستان کی ترجیحی فہرست میں ترکیے کی مستقل موجودگی کو اجاگر کرتے ہوئے اسکے ساتھ اپنے تعلقات کے لئے پاکستان کی گہری وابستگی کا اعادہ کیا۔