Saturday, 27 April 2024, 02:44:27 pm
وزیراعظم کا سمگلنگ اوربجلی چوری کی روک تھام کیلئے مشترکہ کوششوں پرزور
March 29, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سمگلنگ، بجلی اورٹیکس چوری اور دوسری خامیوں پرقابوپانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

انہوںنے آج(جمعہ) اسلام آباد میں سمگلنگ کے خاتمے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور مسلح افواج سمیت تمام اداروں کو ریونیو، بجلی اور گیس کے شعبوں میں نقائص کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرناچاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ سمگلنگ اور غیرقانونی تجارت کے نتیجے میں ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ نگران حکومت کے دوران بجلی کے شعبے میں اٹھاون ارب روپے کی وصولی کی گئی جبکہ سمگلنگ میں بھی کمی آئی ۔

انہوں نے کہا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر عزم مضبوط ہوتو ہرقسم کے چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے۔