Friday, 27 December 2024, 07:57:03 am
 
حکومت نے صوبے کی خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں:بزنجو
May 29, 2023

File Photo

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جرات مندانہ اور تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں۔کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں غیر ضروری چیک پوسٹیں ختم کر دی گئیں ہیں اور گوادر کے بجلی اور پانی سے متعلق دیرینہ مسائل حل کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے بعض حلقوں کی طرف سے دیئے گئے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ملک کی کسی بڑی سیاسی جماعت میں ضم کر دی جائے گی۔