Thursday, 12 September 2024, 05:39:46 pm
 
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا
May 29, 2023

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم پنجاب خیبرپختونخوا بالائی سندھ شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔آج (پیر) ریکارڈ کیاگیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد 21 ڈگری سینٹی گریڈلاہور اور پشاور پچیسکراچی 30کوئٹہ 19گلگت اور مری 13 مظفر آباد 19 ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میںسرینگر اننت ناگ بارہ مولہ جموں پلوامہ اور شوپیاں میں مطلع آبر آلود اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیاگیا درجہ حرارت سرینگر پلوامہ اننت ناگ اور بارہ مولہ میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ جموں 24 Leh چار اننت ناگ اور شوپیاں میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ۔