Thursday, 31 October 2024, 01:07:13 am
 
وزیراعلی گلگت بلتستان نے تاریخی وادی استورروڈمنصوبے پرتعمیراتی کام کاافتتاح کیا
May 29, 2023

گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے تاریخی وادی استور روڈ منصوبے سیکشن تھری پر تعمیراتی کام کا افتتاح کیا۔

سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مکمل کیا جانے والا یہ منصوبہ مستقبل میں SHUNTER ٹنل کی تکمیل کے بعد بذریعہ مظفر آباد گلگت بلتستان کو اسلام آباد سے ملائے گا۔

یہ منصوبہ تین متبادل راستوں کے ذریعے گلگت بلتستان کو اسلام آباد سے ملانے کیلئے وزیر اعلیٰ خالد خورشید کے ویژن کا حصہ ہے۔