ترقی و منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں ضروری مہارتیں سکھانے کیلئے انہیں جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے انہوں نے ہیڈ ماسٹر او ر ہیڈ مسٹریس کی قائدانہ صلاحیتوں کو جانچنے کیلئے ضروری سرٹیفکیٹس کی ضرورت پر زور دیا۔ وفاقی وزیر نے نوجوانوں کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار کرنے کے لئے تعلیم میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے عالمی معیار کے تربیتی پروگراموں کی اہمیت پربھی زور دیا تاکہ تعلیم کو اکیسویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے۔