Saturday, 27 July 2024, 09:00:08 am
اردو کے معروف شاعر ادیب اور مدیر صہبا لکھنوی کی 22 ویں برسی
March 30, 2024

اردو کے معروف شاعر ادیب اور مدیر صہبا لکھنوی کی  بائیسویں برسی  ہفتہ کو منائی گئی۔صہبالکھنوی جن کا اصل نام سید شرافت علی تھا 25 دسمبر1919میں بھارتی ریاست بھوپال میں پیدا ہوئے۔انہوں نے قیام پاکستان کے بعد کراچی میں سکونت اختیار کی اور 1951 میں افکار میگزین شروع کیا جو بلا تعطل ستاون سال تک مسلسل شائع ہوتا رہا۔صہبالکھنوی کا شعری مجموعہ ''مہ پارے اورزیرآسمان '' کے عنوان سے شائع ہوا جبکہ نثر کی ان کی تصانیف میں ''میرے خوابوں کی سرزمین'' اقبال اور بھوپال'' مجازایک آہنگ'' ارمغان مجنوں'' رئیس امروہوی فن و شخصیت اور منٹو ایک کتاب شامل ہیں۔صہبالکھنوی دو ہزار دو میں آج کے روز کراچی میں انتقال کرگئے۔