وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے دنیا کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے پاک بنانے کے لئے پاکستان کے عزم کا اظہار کیاہے۔
آج اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بے مثال انسانی اور معاشی قربانیوں کے باوجود دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پیش پیش ہے۔
وزیر نے کہا کہ پاکستان کو انتہا پسندانہ رجحانات سے بہت زیادہ نقصان پہنچاہے۔
جس سے سماجی ہم آہنگی ، امن اور ہم آہنگی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
وزیر نے کہا کہ انتہا پسند نظریے کیخلاف جدوجہد، سماجی طاقتوں کو متحرک کرنا اور انتہا پسندی کیخلاف معاشرے میں اتفاق رائے پیدا کرنا پائیدار امن کے لئے اہم ضروریات ہیں۔
انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے ملک کے متعلقہ اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان قومی داخلی سلامتی پالیسی اور قومی انسداد انتہا پسندی پالیسی کے رہنما اصولوں نے دہشت گردوں کیلئے جگہ نمایاں حد تک تنگ کردی ہے۔