Saturday, 27 July 2024, 04:42:06 am
ڈینگی وائرس کاپھیلاؤ،خیبرپختونخواحکومت نے محکمہ صحت میں ہائی الرٹ کردیا
August 30, 2023

خیبرپختونخوا حکومت نے ڈینگی وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے تناظر میں محکمہ صحت میں انتہائی چوکس رہنے کی حالت نافذ کردی ہے۔

 آج (بدھ) پشاور میں ایک بیان میں نگران وزیراعظم کے صحت کے بارے میں مشیر ڈاکٹر ریاض انور نے کہا کہ وائرس کے پھیلائو پر قابو پانے کےلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس کو پھیلنے سےروکنے کے لئے بروقت حفاظتی اقدامات یقینی بنائے گئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں ڈینگی کی صورتحال کی نگرانی کی جارہی ہے اور ہر ضلع میں ڈینگی لاروا سے بچائو کےلئے موثر طبی اقدامات کئے گئے ہیں۔