Thursday, 19 December 2024, 07:05:23 pm
 
افغانستان میں حفظانِ صحت کی فراہمی کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے: عالمی ادارہ صحت
September 30, 2021

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ افغانستان میں حفظانِ صحت کی فراہمی کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے، خسرہ اور اسہال کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور پولیو کا مرض ایک بڑا خطرہ بن رہا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے سرگرمیاں بھی نہ ہونے کے برابر ہیں اور ملک کے بچوں کی نصف آبادی غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہے۔جنیوا میں قائم عالمی ادارہ صحت نے نشاندہی کی کہ صحت کے تئیس سو سے زائد مراکزمیں جنہیں پہلے عالمی بینک امداد فراہم کرتا تھا ، صرف سترہ فیصد مکمل فعال ہیں اور دوتہائی میں ضروری ادویات کی قلت ہے۔