پنجاب حکومت نے پہلی بار مسیحی برادری کے لیے ایسٹر گرانٹ جاری کی ہے جس کے تحت آج دس ہزار مسیحی خاندانوں میں پانچ ہزار روپے فی خاندان کی عیدی تقسیم کی گئی۔
اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شیخوپورہ کے قریب صفدر آباد کا دورہ کیا اور ایسٹر گرانٹ تقسیم کی۔
انہوں نے چرچ کا دورہ کیا، ایسٹر کا کیک کاٹا اور مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی۔
ادھر وزیراعلیٰ لاہور میں مریم آباد کے علاقے کے ایک گرجاگھرمیں گئیں اور وہاں درخت لگایا۔مسیحی برادری کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے بالخصوص دفاع اور تعلیم کے شعبے میں مسیحی برادری کی خدمات کو سراہا۔